اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) حکومت نے 8 غیر ملکی دوا سازکمپنیوں سے کوروناکی ویکسین خریدنےکیلئے رابطے کر لیے ہیں۔ وی سی نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا ہےکہ فائزر اور ماڈرنا کی میسنجر آر این اے ویکسینز میں پاکستانی حکام کی دلچسپی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین مہینوں میں 5 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کیلئےویکسن ملنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی تاہم پاکستانیوں کی اکثریت کو 6 ماہ تک ویکسین فراہمی ممکن نہیں۔