• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کےلیجنڈی اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور نامور اداکارہ ہ نیتو کپور ایک ہفتے میں ہی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور میں رواں ماہ 4 دسمبر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں چندی گڑھ سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔


کوروناوائرس میں ایک ہفتہ مبتلا رہنے کے بعد اداکارہ کی بیٹی ’ردھیماکپور‘ نے والدہ کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اُن کی والدہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکی ہیں، اُن کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

اس کےعلاوہ ردھیما کپور نے اپنی پوسٹ میں اُن تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے نیتو کپور کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتو کپور ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہیں، اُن میں کورونا وائرس کی کوئی بڑی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیتو کپور، اداکار ورون دھون اور فلم ساز راج مہتا ایک ساتھ 4 دسمبر کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، ان کو کورونا اُس وقت ہوا جب یہ اپنی نئی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ورون دھون اور راج مہتا کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے اور وہ دوبارہ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی تجاویز اور منفی ٹیسٹ آنے کے منتظر ہیں۔

فلم ’جگ جگ جیو‘ کی کاسٹ میں شامل انیل کپور اور اداکارہ کیارہ اڈوانی نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور جلد ہی ورون دھون، نیتو کپور اور راج مہتا بھی اُن کا ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین