• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹر پر 3 ملین فالوورز ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود بختاور بھٹو زرداری کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہیں 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ زیادہ تر اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور، ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات اور صارفین کے لیے دیگر معنی خیز پیغام شیئر کرتی ہیں۔  

اگر ہم یہ بات کریں کہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کتنے لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے تو اُن کی کُل تعداد 749 ہے۔ 

دوسری جانب اگر بختاور بھٹو کے بھائی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے فالوورز کی بات کریں تو اُن کی اس وقت کُل تعداد 4  اعشاریہ 1 ملین ہے۔

اس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بختار بھٹو مقبولیت کی دوڑ میں اپنے بھائی سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

تازہ ترین