• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 7 کروڑ 38 لاکھ سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 38 لاکھ 6 ہزار 583 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 41 ہزار 635 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ 48 ہزار 232 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 17 ہزار 862 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 18 لاکھ 16 ہزار 716 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 68 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار 779 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 24 ہزار 858 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 305 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 7 ہزار 853 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 44 ہزار 130 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 32 ہزار 908 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 82 ہزار 854 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 74 ہزار 258 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 47 ہزار 968 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 7 ہزار 945 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 59 ہزار 72 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 23 لاکھ 91 ہزار 447 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 881 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 98 ہزار 447 ہو چکی ہے۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 64 ہزار 908 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 18 لاکھ 88 ہزار 116 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 65 ہزار 857 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 18 لاکھ 70 ہزار 576 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 48 ہزار 401 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 71 ہزار 488 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 41 ہزار 204 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 10 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 33 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 69 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 79 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 770 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 9 ہزار 10 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 3 لاکھ 88 ہزار 598 کورونا مریضٗ شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 48 ہزار 369 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

تازہ ترین