امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کی اتحادی سلطنت عمان کو بھی دھمکانا شروع کردیا۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا ورنہ اسے بھی تباہ و برباد کردیا جائے گا، یہ بات انہوں نے کابینہ میٹنگ کے دوران ایک سوال پر کہی۔
امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کے ساتھ مل کر ہرمز کنٹرول کرنا قبول ہے؟
ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کنٹرول نہیں کرے گا، یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے اور ہم اس صورتحال کو دیکھیں گے۔ عمان بھی یہ بات سمجھتا ہے۔
ایران سے معاہدہ تاحال نہ ہونے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے دباؤ کی پرواہ نہیں۔