پشاور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کراچی پولیس کے کہنے پر دو روز قبل گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کو کراچی میں نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
علی وزیر اور دیگر کےخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر اور دیگر کےخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
علی وزیر، منظور پشتین اور محسن داوڑ کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ سات دسمبر کو تھانہ سہراب گوٹھ میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق علی وزیر اور دیگر نے 6 دسمبر کو سہراب گوٹھ پر جلسے میں خطاب کیا تھا، جلسے کے منتظمین نے پیشگی اجازت بھی حاصل نہیں کی تھی۔
متن میں کہا گیا ہے کہ جلسہ میں مقررین نے افواج پاکستان، رینجرز اور دیگر اداروں کے لیے نفرت انگیز الفاظ استعمال کئے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقررین نے شرکاء کو تقریروں کے ذریعے نقص امن عامہ پر بھی اکسایا۔