• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈا مکمل خوراک، سردیوں میں روزمرہ خوراک کا حصہ ہونا چاہیے، ماہرین

انڈے پروٹین  سے بھرپور اور ان غذائی اجزا پر مشتمل ہوتے ہیں جو وزن میں کمی لانے اور جسمانی مسلز (پٹھوں) کی تعمیر کے ساتھ انھیں مضبوط بناتا ہے۔

ماہرین غذا کے مطابق سردیوں میں انڈے آپ کی روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ  ہونا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ قوت مدافعت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ 

ماہرین نے مزید کہا کہ یہ ایک مکمل اور جسمانی قوت فراہم کرنے والی غذا ہے۔ ایک انڈا آپکو سات گرام صحت بخش پروٹین اور پانچ گرام فائدے مند چکنائی فراہم کرتا ہے۔ 

اسکے علاوہ اس میں فولاد، کیروٹائینائیڈز، وٹامن اے، فولیٹ، وٹامن بی فائیو، وٹامن بی 12، فاسفورس، سلینیئم اور کچھ مقدار میں وٹامن ڈی، ای، کے، بی 6، کیلشیئم اور زنک بھی ہوتا ہے۔


سردیوں میں انڈوں کے استعمال سے یہ جسم کو گرم رکھتا ہے، اس میں ایسی مفید چکنائی موجود ہوتی ہے جوکہ سیل کی بناوٹ، اعضا کو محفوظ بنانے کے حوالے سے کارآمد ہوتے ہیں۔ 

مزید یہ کہ انڈے  وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بھی ایک اہم ماخذ ہیں، انڈے کے  علاوہ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے اور یہ ہمارے مدافعتی نظام کی تعمیر اور مضبوطی کا باعث ہے۔

تازہ ترین