• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادام، ادرک اور کینو سرمائی بیماریوں سے محفوظ اور قوت مدافعت بڑھاتے ہیں، ماہرین

طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ تین اشیاء ایسی خوراک میں شامل ہیں جوکہ آپ کو موسم سرما میں نہ صرف نقصان دہ بیکٹریا سے بچاتا ہے بلکہ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان میں پہلے نمبر پر بادام، دوسرے پر ادرک اور لیموں کی بنی ہوئی سبز چائے اور سٹرس فروٹ یا کینو شامل ہے۔

یہ بات درست ہے کہ موسم گرما کے شدید گرم تھپیڑوں اور پسینے کے بعد سرد موسم آتا ہے تو لوگ خوش ہوتے ہیں کہ انھیں گرم موسم سے نجات مل گئی، لیکن سرد موسم انسان کی قوت مدافعت کو کم کردیتا ہے۔

ایسے وقت میں ہمیں غذائیت بخش خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ جوکہ یہ تینوں اشیا بکثرت فراہم کرتی ہیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیے گا کہ بادام میں پندرہ غذائی اجزا جن میں میگنیشیم، پروٹین، ریبو فلاوین، زنک اور دیگر شامل ہیں۔

اسکے علاوہ اس میں حیاتین ای بھی ہوتا ہے جوکہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور وہ پلمونری امیون کے افعال کو بڑھاتا ہے۔

اسکے علاوہ حیاتین ای وائرس اور بیکٹریا کے سبب ہونے والے انفیکشن سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ پھر اسے  کھانے کے لیے کوئی خاص اہتمام بھی نہیں کرنا پڑتا اسے کسی بھی وقت اور جگہ پر کھایا جاسکتا ہے۔ 

مزید برآں اس خشک میوے کو برصغیر میں مختلف خوراک اور مصالحوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

دوسرے نمبر پر ادرک اور لیموں کی سبز چائے ہے، ادرک میں ایسے اجزا شامل ہیں جو کہ قوت مدافعت کو بڑھانے اور بیکٹریا کو ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔


اگر ادرک سے تیار چائے صبح نہار منہ لی جائے تو یہ بہت سی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔

تیسرے نمبر پر سٹرس فروٹ یا کینو ہے، اور یہ بات کافی عرصے سے لوگ جانتے ہیں کہ وٹامن سی مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور ہمیں نزلہ، بخار اور گلے کے درد سے بچاتا ہے۔ سٹرس فروٹ میں شامل تمام فروٹس جس میں کہ کینو، موسمبی، لیموں اور اسکے علاوہ کیویز اور امرود بھی شامل ہیں، جوکہ موسم سرما کی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ مدافعتی نظا کو مضبوط کرتا ہے۔

تازہ ترین