• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد نے لاہور جلسی کی بےمثال ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی شکست تسلیم کریں کہ وقت ان کے ہاتھ سے نکل جائے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مردان جلسے پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیاض چوہان کا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد نے لاہور جلسی کے بےمثال ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد اور مولانا شجاع الملک کے بیانات نے اپوزیشن کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کو خارجہ پالیسی پر بات کرنے سے پہلے نواز شریف کے دور کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا۔


صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کے لیے شریف خاندان نے کشمیر کا کیس ڈبو دیا۔

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان نے منافع بخش ملکی اداروں اور جمہوری نظام کا ستیاناس کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے تیاری سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اب پی ڈی ایم کے کھوکھلے دعووں اور تقریروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مشن ملکی اداروں کو آمنے سامنے لا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔

فیاض چوہان نے پی ڈی ایم سربراہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عوام کے گھروں سے نکلنے کی مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی۔

تازہ ترین