راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے رومی پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر صدر کنٹونمنٹ بورڈ بر یگیڈئیر اعجاز قمر کیانی نے مسیحی برادری کو کر سمس کی مبادک دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا فر ض بنتا ہے کہ ہم ان کی خو شیو ں کو منانے کے لئے ان کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑے ہوں، ان کی خو شی ہماری خوشی ہے۔ایگز یکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک نےکہا کہ مسیحی برادری کی خوشی ہماری خوشی ہے، تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کا ٹا گیا۔