• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔

 پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔

جسٹس وقار احمد نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی اس طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، عمر ایوب اور شبلی فراز کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے،  آئندہ سماعت پر اس کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید