خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق صوبے کے جنوبی علاقوں میں پولیو کی صورتحال تشویشناک ہے۔ آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ لکی مروت کی یوسی سلیمان خیل میں 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔
رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔