• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سائے میں پھیکی کرسمس، گرجا گھر، سرحدیں بند، یورپ میں ڈھائی کروڑ کیسز

پیرس/واشنگٹن(اے ایف پی/جنگ نیوز)دنیا بھر میں کروڑوں مسیحیوں نے کرسمس کا تہوار منایا لیکن یہ کرسمس ان کیلئے ماضی کے تمام کرسمس تہواروں سے مختلف رہا،دنیا بھر کے مختلف حصوں میں کورونا کے باعث اکثر گرجا گھر اور ممالک کی آپسی سرحدیں بند رہیں اور مسیحی برادری نے محدود طور پر اس تہوار کو منایا۔

دنیا بھر میں 17لاکھ افراد مہلک وائرس کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں کورونا کے مریض موجودہیں اور زیر علاج بھی ہیں۔جس کے باعث امسال کورونا کے سائے میں کرسمس کا تہوار پھیکا پڑ گیا۔

یورپ میں ڈھائی کروڑ کیسز سامنے آئے ہیں،گزشتہ ماہ یورپ ایسا خطہ ثابت ہوا جہاں کورونا 5 لاکھ زندگیاں نگل گیا۔کورونا کے باعث ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ورچوئل تقریب میں کورونا کی وجہ سے شرکاء نے انتہائی محدود تعداد میں شرکت کی، کورونا کے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 8 کروڑہوگئی ہے جبکہ بعض ممالک میں کورونا سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تازہ ترین