• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل نے پی ڈی ایم کی کونسی کہانی سُنائی؟

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کہانی سُنا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نےپی ڈی ایم کی کہانی عنوان سے ایک بیان جاری کیا ہے جو کچھ اس طرح شروع ہوتی ہے کہ چچا بیچارے دن رات ڈائیلاگ کی تجویز دیتےہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ باپ اور بیٹی بیرونی اشاروں پر ریاست مخالف بیانیہ بُنتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا بیگانی شادی پر عبداللہ دیوانہ، اچکزئی صاحب بڑھکیں مارنے کےرول میں ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اس ساری سنگت پر بلاول اپنے بے ڈھنگے راگ پر اپنے آپ کو سیاسی تان سین سمجھ بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین