• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اکتوبر سے ہم ہر ہفتے ملاقات کےلیے آتے ہیں لیکن ملاقاتیں نہیں ہونے دی جا رہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح افواج پاکستان کی قربانیوں اور قوم کی یکجہتی سے ممکن ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کے دفاع کی بنیادیں مضبوط کیں اور خطے میں طاقت کے توازن کا از سر نو تعین کیا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کے وقار میں نئی جان ڈالی۔

قومی خبریں سے مزید