اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔
اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں مریم نواز، خواجہ محمد آصف، محمد زبیر سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اہم اجلاس میں ضمنی انتخابات کےمعاملے پر مشاورت کی گئی۔
پارٹی ارکان نے اس موقع پر رائے دی کہ مسلم لیگ (ن) کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی اجلاس میں شریک بیشتر ارکان نے رائے دی کہ ن لیگ سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے۔
ارکان نے رائے دی کہ سینیٹ کے لیے پارٹی سے وفادار اور مضبوط امیدوار سامنے لائے جائیں۔
ذرائع کے مطابق ضمنی اور سینیٹ الیکشن سے متعلق ارکان کی رائے لینے اور مشاورت کے بعد طے پایا کہ حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے آئندہ اجلاس میں ہوگا۔