ملک بھر میں گیس کا بحران شدید ہوگیا، پنڈی کے کچھ علاقوں میں لائن میں گیس کے بجائے پانی آنے لگا۔
مختلف شہروں میں کہیں گیس بالکل غائب ہوگئی جبکہ کہیں گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد سردی میں شہریوں کا امتحان بڑھ گیا۔
ادھر سندھ میں 3 دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کردیے گئے۔
اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تا حکم ثانی معطل ہے جبکہ پشاور میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی چوبیس گھنٹوں کے لیے روک دی گئی۔