وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ کرک ٹیمپل واقعے کے ماسٹر مائنڈ مولانا شریف سمیت 36 افراد گرفتار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کرک ٹیمپل واقعے کے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی بے حرمتی نہیں کرنے دی جائے گی۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرک ٹیمپل واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کیا گیا ہے، واقعے کے پیچھے وہی عناصر ہیں جنہیں ڈس انفو لیب نے بے نقاب کیا۔