• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: یونیورسٹی روڈ، گلبائی میں حادثات، 2 افراد جاں بحق


کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، گلبائی میں گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ادارے کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر کراچی یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار کار گرین بیلٹ پر لگے درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے وقت کار میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 زخمی ہیں۔

جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کے ہوش میں آنے کے بعد ہی حادثے سے متعلق تفصیل معلوم ہوسکتی ہے۔


اسی دوران ایک اور کار کراچی یونیورسٹی کے سامنے بنے پل کی دیوار سے ٹکرا گئی، تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب گلبائی میں گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین