وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں 11 اکان کنوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مچھ بلوچستان میں 11 کان کنوں کا قتل دہشت گردی کا بزدلانہ اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایف سی کو ہدایت کی ہےکہ معصوم کان کنوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ معصوم کان کنوں کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے یہ یہ بھی کہا کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیر انسانی ہے، حکومت بے گناہ مقتولوں کے خاندانوں کو بے آسرا نہیں چھوڑے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔