• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی کے باعث شدید ٹریفک جام


بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی نکالی جارہی ہے، ریلی کے شرکا کی آمد کے باعث بہاولپور شہر میں ستلج پل، ٹول پلازہ سمیت مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ ستلج پل ٹول پلازہ کے مقام پر کارکنوں کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ریلی علی حیدر گیلانی کی قیادت میں ٹول پلازہ کی طرف گامزن ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود بہاولپور ایئر پورٹ پہنچ گئے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا قافلہ ملک ظہیر اقبال کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے، ملک ظہیر اقبال کی رہائش گاہ پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت بہاولپور شہر میں چوک سرائیکی تک ریلی نکالے گی۔

اس ریلی سے مولانافضل الرحمان، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی چوک سرائیکی پر خطاب کریں گے۔

تازہ ترین