• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کا مقصد ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، شہباز گِل


وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا اسلام کا نام استعمال کر کے اسلام آباد کے خواب دیکھ رہے ہیں، مولانا کا مقصد ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔

شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں مولانا در در کی خاک چھان رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مولانا اپنی اور حواریوں کی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کے خلاف بولتے ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ مولانا کی کسی بات میں بھی غریب کا ایجنڈا شامل نہیں ہوتا، پی ڈی ایم ذاتی جبکہ وزیراعظم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین