• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان اپنے شوہر کی کونسی پسند پر خوش ہوئیں؟

گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ اپنے شوہر کی کونسی پسند سے خوش ہوتی ہیں۔

مفتی انس سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی ثناء خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہندی لگے اپنے ہاتھوں کی بوم رینگ ویڈیوز شیئر کیں۔


ثناء خان کی جانب سے پوسٹ کردہ بوم رینگ ویڈیوز دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ کے دونوں ہاتھوں پر دلکش مہندی لگی ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جان کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ آپ کے شوہر کو بھی مہندی اُتنی ہی پسند ہے، جتنی آپ کو پسند ہے۔‘

شادی کے بعد ثناء خان کی مقبولیت میں بےحد اضافہ ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اُن کی اس پوسٹ ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

تازہ ترین