• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے LNG منگوائی تو نیب نے گرفتار کر لیا، ایاز صادق


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی منگوائی تو نیب نے انہیں گرفتار کر لیا۔

رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہی۔

ایاز صادق نے سوال کیا کہ کیا بروقت ایل این جی نہ منگوانے اور مبینہ بدعنوانی پر نیب ایکشن لے گا یا صرف شاہد خاقان کو پکڑنا تھا؟

کمیٹی کے رکن نور عالم نے کہا کہ کیا قطر کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے سستی ایل این جی مل سکتی ہے؟

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ قطر سے ایل این جی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے پر اربوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے، تین حکومتی پاور پلانٹس کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ 2021ء کے دوران ختم ہو جائے گا، پاور پلانٹس کے ساتھ ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر طویل مدتی معاہدہ تھا جو ختم کیا گیا۔

نوید قمر نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے معاہدہ ہوا تو نیب کیسز کا خدشہ ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نیب کے ڈر سے متعدد فیصلے بروقت نہیں لیے جاتے۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارتِ توانائی گیس خریداری کیلئے قیمت اور سپلائی کو مستحکم رکھنے میں ناکام ہے۔


پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ اس وقت گیس کی مجموعی طلب 3 ارب کیوبک فٹ ہے جبکہ مقامی سطح پر پیداوار کم ہو رہی ہے۔

کمیٹی کے رکن راجہ ریاض نے سوال کیا کہ کیا آپ کے ڈی جی آئل ویٹرنری ڈاکٹر ہیں؟

سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن نے جواب دیا کہ ڈی جی آئل ویٹرنری ڈاکٹر نہیں ہیں، آئندہ ہفتے کے دوران 2 ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کیلئے لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے، تعبیر اور انر گیس دونوں ٹرمینل پورٹ قاسم پر تعمیر کیئے جائیں گے۔

تازہ ترین