دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 6 ہزار 749 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 950 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 332 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار 605 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 124 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار 45 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 86 لاکھ 14 ہزار 604 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 34 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 317 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 50 ہزار 606 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 14 ہزار 44 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 498 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 79 لاکھ 61 ہزار 673 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 60 ہزار 457 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 32 ہزار 142 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 78 ہزار 508 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 28 لاکھ 89 ہزار 419 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 66 ہزار 841 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 27 لاکھ 27 ہزار 321 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 22 ہزار 264 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 22 لاکھ 96 ہزار 102 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 77 ہزار 291 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 22 لاکھ 20 ہزار 361 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 51 ہزار 675 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 24 ہزار 904 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 39 ہزار 258 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 69 ہزار 306 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 278 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 485 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 331 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 435 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 313 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 558 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 369 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 70 لاکھ 2 ہزار 706 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 124 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔