• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین سے معذرت کریں، شاہد خاقان



سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان سے سانحہ مچھ کے متاثرین سے معذرت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ہی شہریوں کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کے آج کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے لواحقین پر الزامات لگار ہے ہیں۔


دوسری طرف مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے فرعونیت سے تعبیر کیا اور کہا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو بلیک میلر کہنے پر میرا دل دہل گیا۔

بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہزارہ برداری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں احتجاج کی کال کی حمایت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین