• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی بحرینی قیادت سے ملاقاتیں، ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، بحرین کے ولی عہد، ڈپٹی سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حماد سے ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف کو بحرین کے ایوارڈ بحرین آرڈر سے نوازا گیا، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال ہوا،جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاک بحرین فوجی مشق البدر کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین دورہ کے دوران فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔ 

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بحرینی قیادت نے پاکستان سے خصوصی تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد نے آرمی چیف کو بحرین کے ایوارڈ ’’بحرین آرڈر‘‘ سے بھی نوازا۔ بحرین کا یہ ایوارڈ پاک بحرین دفاعی تعاون میں نمایاں خدمات پر دیا گیا۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحرین فوجی مشق البدر کا بھی مشاہدہ کیا اور پاک بحرین مشقوں میں تربیت کے معیار کو سراہا۔ پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقیں دہشت گردی کے خلاف عزم کا ثبوت ہیں۔

تازہ ترین