• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کا حکومت اور اپوزیشن کو دہشت گردی کیخلاف مل بیٹھنے کا مشورہ

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دہشت گردی کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں غیر ملکی طاقتیں بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کو فکر مند ہونا چاہیے اور انہیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔


گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت اور ہزارہ کیمونٹی میں کامیاب مذاکرات ایک مثبت قدم ہے، بدقسمتی سے ہزارہ کیمونٹی مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ دوبارہ دہشت گردی کے واقعات نہ ہوں، یہ بات عیاں ہے کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں۔

تازہ ترین