وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں فردوس اعوان نے کہا کہ آج پوری قوم نے دیکھا وزیر اعظم نے جو کہا کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکمت عملی سامنے لائیں گے، شہدا کے ورثاء نے محب وطن شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے وزیراعلی بلوچستان کو ایک ارب روپے کا چیک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے صبر کا مظاہرہ کیا جبکہ سیاسی گدھ سانحہ مچھ پر اپنی دکانداری چمکاتے رہے۔
فردوس اعوان نے مزید کہا کہ سانحہ مچھ پر اپوزیشن نے سیاسی مقاصد کے لیے ٹسوے بہائے۔