• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت کی سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبر پختونخوا حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت کردی ہے۔

صوبائی حکومت نے صدارتی ریفرنس کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرادیا ہے۔

صوبائی حکومت نے جواب میں کہا کہ عدالت قرار دے کہ پارلیمان اور حکومت الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کرسکتی ہے۔


خیبرپختونخوا حکومت نے جواب میں مزید کہا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات کے لیے قانون میں ترمیم لازمی ہوگی۔

صوبائی حکومت نے جواب میں یہ بھی کہا کہ شفاف انتخابات ہی جمہوریت کی بنیاد ہیں جبکہ اپنی جماعت کے خلاف رکن اسمبلی کا ووٹ دینا بے وفائی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کے پی حکومت نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ کا استعمال ماضی میں انتخابات کی روح کے خلاف ہوا ہے۔

جواب میں یہ بھی کہا کہ ماضی میں بھی سینیٹ انتخابات پر کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

تازہ ترین