• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ڈائریکٹر کا ان فلم دوبارہ بنانے کا فیصلہ

بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈائریکٹر نے ان کی فلم کو دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے سال 2017 میں ’چندا ماما دور کے‘ کو سائن کیا تھا جو ممکنہ طور پر  بھارت کی پہلی اسپیس فلم تھی۔

 مذکورہ فلم کے ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سشانت کی اس فلم کو دوبارہ بنایا جائے گا۔ 

سشانت سنگھ راجپوت نے اس فلم کو 2017 میں سائن کیا تھا، تاہم اس فلم کی تاخیر کے باعث وہ 2018 میں اس سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ 


تاہم اب ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم چندا ماما دور کے کو سشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دوبارہ بنائیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ اس فلم کو فوری نہیں بنارہے، کیونکہ سشانت کی موت کو ایک سال بھی نہیں ہوا ہے، اور اس کی موت نے جذباتی طور پر انھیں توڑ دیا ہے۔ 

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت اس فلم سے مانوس تھے، تاہم میں جب بھی یہ فلم بناؤں گا، تو یہ فلم سشانت کے لیے خراجِ تحسین ہوگا۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے لیے سشانت کے متبادل کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے، تاہم اب وہ فلم کے لیے دوبارہ اسکرپٹ پر کام کریں گے۔

تازہ ترین