• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان: دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے سے دو دہشتگرد وں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی جی خان کے تھانہ کوٹ چھٹا کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعد م تحریک طالبان پاکستان سےتعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشتگرد صدیق اور وڈن شاہ حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔


دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین