• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا موقف ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شروع سے یہ ہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان قیادت کو قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات میں اب تک ہونیوالی پیشرفت خوش آئند ہے، دوحہ میں شروع ہونیوالے بین الافغان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیرمقدم کریں گے، ہم نے افغانستان کے لوگوں کی سہولت کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروائی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی جلد، باعزت اور پروقار وطن واپسی کے متمنی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن واستحکام افغانستان میں دیرپا قیام امن سے منسلک ہے۔

 افغان حزب وحدت اسلامی افغانستان کے وفد نے شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، وفد کے سربراہ محمد کریم خلیلی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا۔

تازہ ترین