• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحوں کے مقدس مقام کی تزئین و آرائش کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسیحوں کے مقدس مقام ’زیارت مقدس مریم‘ کی تزئین  و آرائش کے لیے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مریم آباد چرچ میں فلٹر یشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مریم آباد میں سیاحوں کے لیے رہائشی کمرے، ہوٹل اور دیگر سہولتیں شامل ہوں گی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مریم آباد میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے بھی اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے سالانہ چار سے 5 ارب ڈالرزحاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ اقلیتوں کے جان ومال اور مذہبی مقدس مقامات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ اور بھارت غیر محفوظ ترین ملک بن چکا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے افکار کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین