• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بریک ڈاؤن پر ابتدائی رپورٹ پیش، وجہ انسانی غلطی قرار


وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ انسانی غلطی کو قرار دے دیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں عمرایوب نے ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ بریک ڈاؤن انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا۔

وزیر توانائی نے کابینہ بریفنگ میں کہا کہ سسٹم میں آنے والی خرابی کو تیزی سے دور کردیا گیا۔


اتوار کی رات 11 بج کر 41 منٹ پر ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث کراچی سمیت کئی بڑے اور چھوٹے شہر بجلی کی ترسیل سے محروم ہوگئے تھے۔

اتوار کی صبح سے مرحلے وار بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوا جو شام گئے تکمیل کو پہنچا۔

اس حوالے سے محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں آئی اور گدو کے 7 افسران اور ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے معطل کردیا گیا۔

تازہ ترین