• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے، دفتر خارجہ

پاکستان کے برادر ملک آذربائیجان کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ان کے آذری ہم منصب پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ 

ترجمن دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 2010 کے بعد وزیر خارجہ کی سطح کا یہ آذربائیجان کی جانب سے پہلا دورہ ہوگا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ اس دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے جبکہ بات چیت میں باہمی تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تعلقات کے استحکام کا موقع ملے گا، دونوں ممالک تیل و گیس، زراعت، ریلوے اور تعلیم کے شعبوں میں شراکت داری پر بات چیت کریں گے۔

آذربائیجان کے وزیرخارجہ اپنے دورہ پاکستان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کشمیریوں کی قانونی و منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

تازہ ترین