• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے بادشاہ نے یکم اگست تک ’کورونا ایمرجنسی‘ نافذ کردی

ملائیشیا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے کورونا وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم محی الدین یاسین کی درخواست پر ملک بھر میں یکم اگست ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

ملائیشیا کے بادشاہ کی جانب سے ایمرجنسی کے اعلان کے علاوہ وزیراعظم محی الدین کو پارلیمنٹ معطل کرنے کا اختیار بھی دیدیا ہے۔

یکم اگست تک کورونا کیسز میں کمی واقع نہیں ہوئی تو ایمرجنسی کی معیاد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین