• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیلئے خفیہ آرڈیننس کیوں جاری کیا گیا؟ خرم دستگیر



مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر نے سوال اٹھایا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے لیے خفیہ آرڈیننس کیوں جاری کیا گیا؟

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نون خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی میں یک طرفہ رعایتیں نہیں دی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کی سفارتی نالائقی کو تقریروں سے نہیں چھپایا جا سکتا۔

رہنما مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ سفارت کاری گیتوں اور بیانات کے ذریعے نہیں ہوتی ملاقاتوں کے ذریعے ہوتی ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ بھارت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے آنے والی حکومت کو بہت کام کرنا پڑے گا۔

نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت نے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارت کاری ٹی وی ٹاک شوز اور بیانات کے ذریعے کی۔

تازہ ترین