سلطنت عمان کے سربراہ سلطان ہیثم بن طارق نے انتقال اقتدار کے قانون کی منظوری دیتے ہوئے ذی یزن بن ہیثم بن طارق کو سلطنت کا ولی عہد مقرر کیا ہے۔ یہ عمان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ولی عہد سلطنت کی تقرری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے اس حوالے سے فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حکمرانی کے بنیادی قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ اس قانون کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ سلطان کے بڑے بیٹے کو ولی عہد مقرر کیا جائے گا۔
نئے ولی عہد ذی یزن سلطان ہیثم کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ وہ 21 اگست 1990 کو پیدا ہوئے۔
گذشتہ اگست سے وہ وزیر ثقافت و کھیل کے عہدے پر فائز ہیں۔
اس سے قبل وہ برطانیہ میں عمانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری تھے۔
وہ ابتدائی تعلیم ملک میں مکمل کرکے آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے گئے جہاں سے انہوں نے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔