
، ٹائرول ، وورلبرگ یا 15 فروری نیدراسٹریا ، اپر آسٹریاسے شروع ہوتی ہیں وہاں طلباء کے لئے کلاس روم میں مزید کچھ دن باقی رہ جاتے ہیں۔ وزارت تعلیم کے مطابق طلبہ کو احتیاط کے ساتھ کلاسوں میں واپس جانا چاہئے تاہم ابتدائی اسکولوں کے علاوہ کلاس میں ماسک پہننا لازمی ہے۔ مزید برآں طلباء اور اساتذہ کو ہفتے میں ایک بار کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا موسم بہار کی طرح طلبا کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور پھر باری باری اس کو سائٹ پر پڑھایا جاتا ہے۔ ابھی بھی اس کے بارے میں تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے اور یہ انفیکشن کی تعداد میں اضافے پر منحصر ہے کہ کورونا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب بدھ کے روز بھی کیسوں میںکمی نہیںہوسکی ہے جبکہ آسٹریا میں کورونا ویکسین شروع ہوچکی ہیں اور بنیادی طور پر بوڑھے لوگوں اور نرسنگ ہومز پر زیادہ توجہ مرکوز ہے۔ لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے نئے انفیکشن کیسزبہت زیادہ ہیں۔ بدھ کے روز محکمہ صحت حکام نے صرف 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار917 نئے کورونا انفیکشن اور 49 اموات کی اطلاع دی ہے۔ اس سے منگل کے مقابلے میں لگ بھگ 400 معاملات میں انفیکشن کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔اور کورونا کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ 21 فروری تک لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانا پڑے گا۔