• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کی 18سال سے کم عمر صارفین کیلئے نئی پالیسی کیا ہے؟

دنیا بھر میں مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرادی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کیے جانے والی بیان کے مطابق 18 سال یا اُس سے کم عمر صارفین کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹک ٹاک ایپ میں نئی تبدیلیوں کے تحت اب 18 سال یا اُس سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ پبلک کے بجائے پرائیوٹ کردیے جائیں گے۔

ٹک ٹاک نے 15 سال کی عمر تک کے صارفین کے اکاؤنٹ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹک ٹاک نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ اُس نے پالیسی میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت کی ہے تاکہ بچے محفوظ طریقے سے پلیٹ فارم سے جڑے رہیں اور والدین کے تحفظات کو بھی ختم کیا جاسکے۔

ٹک ٹاک کے مطابق پندرہ سال یا اُس سے کم عمر بچے اب ڈو اِٹ فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ 16 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ سہولت دستیاب رہے گی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمر کا تعین اکاؤنٹ بناتے وقت درج کی جانے والی تاریخ پیدائش پر کیا جائے گا، جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں بذریعہ نوٹی فکیشن آگاہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین