• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں کو کونسا مشورہ دیا؟

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر ایک مفید مشورہ دے کر صارفین کے دل جیت لیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں مولانا طارق جمیل نے ایک خوبصورت بلّی کے بچے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور وہ اس بلّی کے بچے کے ساتھ بڑے ہی خوش نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں مولانا طارق جمیل نے سردی سے بچنے کے لیے جرسی اور ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے انسان اور جانور کی محبت کو بیان کرتی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گُزارنا یقینی طور پر آپ کو راحت دیتا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی گھر تلمبہ، پنجاب میں موجود ہیں۔

طارق جمیل کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پیغام جاری کیا ہے جسے اب تک ایک لاکھ 85 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔  

تازہ ترین