• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجر نالے سے تجاوزات کے خاتمے کا منصوبہ تیار، جامعہ این ای ڈی نے رپورٹ جمع کروادی


کراچی کے سب سے بڑے برساتی نالے سے تجاوزات کے خاتمے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جہاں جامعہ این ای ڈی نے اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گجر نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بلدیات، چئیرمین واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ شریک ہوئے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ نالے سے تجاوزات کے خاتمے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جہاں جامعہ این ای ڈی نے اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی ہے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 13 کلومیٹر طویل نالے کو 210 فٹ چوڑا کیا جائے گا، گجر نالے کی بحالی میں 5 ہزار مکانات زد میں آنے کا خدشہ ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے تقریباً 25 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔

انسداد تجاوزات پلان کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دی جائے گی۔

تازہ ترین