• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا

وزیراعظم عمران خان  نے ندیم افضل چن کا استعفا منظور کر لیا۔

کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


واضح رہے کہ وفاقی وزراءکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، جبکہ پی ایم آفس نے استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا تھا۔

وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفے کے متن میں ندیم افضل چن نے تحریر کیا کہ آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔

استعفےکے متن میں کہا گیا کہ میں معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا، آپ کے اعتماد اور ذمہ داریاں دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔

تازہ ترین