• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کس منہ سے ہم سے فارن فنڈنگ کا حساب مانگتی ہے؟ فرخ حبیب کا سوال


تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے اپوزیشن اتحاد سے استفسار کیا ہے کہ آپ کس منہ سے پی ٹی آئی سے فارن فنڈنگ کا حساب مانگتے ہیں؟

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ کے غیر معمولی شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کو چیلنج کرتا ہوں کہ 19 تاریخ کو جو آپ کا دل کرتا ہے کریں۔


فرخ حبیب اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پر برس پڑے اور کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی پڑتال کرنے والی کمیٹی کو تحریری درخواست دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ کے غیر معمولی شواہد ہیں، اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو 18 جنوری کو طلب کر لیا۔

تازہ ترین