• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینے کے پانی کے بحران سے پریشان لوگ سڑکوں پر سراپا احتجاج

سکھر (بیورو رپورٹ) پینے کے پانی کے بحران سے پریشان حال لوگ سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرہ کرکے پانی دو، پانی دو کی صدائیں بلند کیں۔ سکھر بیراج اور اس کی کینالوں کی سالانہ بھل صفائی کے لئے نہروں میں پانی بند کئے جانے سے گنجان آبادی والے علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ گزشتہ روز نیوپنڈ، درزی محلہ، انجن شیڈ کالونی، عباسی محلہ ودیگر علاقوں کے مکینوں نے پینے کے پانی کے بحران پر انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل وجاہت، حارث، حماد ودیگر نے کہا کہ کئی دن سے پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہے، معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں، دور دراز علاقوں سے پانی بھرکر لارہے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین