• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں پولیو ٹیم پر حملہ، 5 خواتین ورکر زخمی

خیرپور( غلام عباس بھنبھرو ،بیورورپورٹ) خیرپور میں پولیو ٹیم پر حملہ پولیو ٹیم کی پانچ خواتین ورکر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور شہر کی الطاف کالونی میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا جس کےنتیجے میں پولیو ٹیم کی پانچ ورکر زخمی ہو گئیں زخمیوں میں ہیلتھ ورکر مسمات الھبچائی شیخ ، شاہجہاں سومرو، سوشل ورکر ستارہ سومرو ، صفیہ سومرو اور شعیبا پھلپوٹو شامل ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر خیرپور ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیو کی ٹیم پر حملے پر افسوس ہوا ، ہماری ٹیم کی خواتین ورکر الطاف کالونی کے ایک گھر میں پولیو کے قطرے پلانے گئی تھیں کہ گھر کی عورتوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا اور ہماری ٹیم پر حملہ کیا جس کےنتیجےمیں ٹیم کی خواتین ورکر زخمی ہوئی ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے بتایا کہ پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کےکٹہرے میں لائیں گے ۔

تازہ ترین