• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: دھند میں 16 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 2 جاں بحق، 30 زخمی


سندھ کے ضلع شہید بینظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 16 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ، دولت پور بائی پاس پر دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

آپس میں ٹکرانے والی گاڑیوں میں 4 مسافر کوچ، 4 مسافر ویگنیں، 3 کاریں، 4 ٹریلر اور 1 ٹرک شامل ہے۔


حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاششوں اور زخمیوں کو قاضی احمد اور نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین