• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز: انضمام ٹیم سلیکشن سے ناخوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین انضمام الحق نے جنوبی افریقا کے خلام ہوم سیریز کے لیے ٹیم کے انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلیکشن میں کوئی وژن نظر نہیں آتا۔ 

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنے ایک بیان میں انضمام نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ قومی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ’سلیکشن آپ کے آئندہ دو سالوں کے وژن کا نام ہے، آپ کا وژن آپ کی سلیکشن کو واضح کرتا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم کی سربراہی میں موجود اس کمیٹی کا کوئی وژن دکھائی نظر نہیں آیا۔ 

انضمام الحق نے 20 رکنی پاکستان ٹیم کی صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھادیا اور کہا کہ اس میں میچز جیتنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ ٹیم جنوبی افریقا کو ہرا سکتی ہے۔

محمد وسیم نے ٹیم کے انتخاب میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، جس کی تعریف بھی کی جارہی ہے، تاہم انضمام الحق اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں۔ 

انھوں نے نئی ٹیم میں شامل 36 سالہ تابش خان، حارث رؤف اور عبداللّٰہ شفیق کی سلیکشن پر بھی سوالیہ نشان لگایا، تاہم ساجد خان اور سعود شکیل کی سلیکشن سے مطمئن دکھائی دیے۔

تازہ ترین