• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرش شہریت کیلئےعارضی طورپرنیا طریقہ کار متعارف

ڈبلن( معراج عابد ) آئرش حکومت نے کویڈ 19 کے باعث ملک میں جاری بحران کے دوران آئرش شہریت کیلئے دی گئی 24000 درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے کیلیےعارضی طور پر نیا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے ،اس طریقہ کار کے مطابق اب حکومت کی جانب سے نامزد اہلکار کے سامنے حکومت کے ساتھ وفاداری کے بیان حلفی پر دستخط کرکے شہریت کے کاغذات جاری کردئیے جائیں گے، نیچرلائزیشن کے ذریعے آئرش شہریت دینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، منسٹر آف جسٹس ہیلن میکینٹی کے مطابق ملک میں جاری کورونا کی وباکے باعث جہاں دیگر معاملات تعطل کا شکار ہیں وہاں آئرش شہرہت کیلئے دی گئی درخواستوں پر بھی عمل درآمد رکا ہوا ہے، اس وقت آئرش شہریت کیلئے 24000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور تقریبا 4000 درخواستوں پر فیصلہ ہوچکا ہے اور طریقہ کار کے مطابق تمام کامیاب درخواست گزاروں کو شہریت کے کاغذات دینےکیلئے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ ان حالات میں ممکن نہیں ہے، اس لئے ہم نے عارضی طور پر نیا طریقہ کار متعارف کروایا ہے جس کے مطابق اب کامیاب درخواست گزار سرٹیفکیٹ کی فیس آن لائن جمع کرواکے حکومت کی جانب سے نامزد اہلکار کے سامنے وفاداری کےحلف نامہ پر دستخط کرکے اپنی شہریت کے کاغذات وصول کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام کامیاب درخواست گزاروں کو ای میل کے ذریعے بیان حلفی بھیج دیا جائے گا جس کو مکمل کرکے اور فیس جمع کرانے کے بعد حکومت کی جانب سے نامزد اہلکار کے پاس جاکر دستخط کرنے کے بعد تمام دستاویزات محکمہ انصاف کے شہریت ڈویژن کو ارسال کرنا ہوں گی جو ان پر ضروری کارروائی کے بعد شہریت کے سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ۔تمام معلومات محکمہ انصاف کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین